کراچی،لیاقت آباد میں خاتون پر سسرالیوں نے تیزاب پھینک دیا

اتوار 29 مارچ 2015 12:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) لیاقت آباد میں خاتون پر سسرالیوں نے تیزاب پھینک دیا ۔شبانہ نامی خاتون کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاقت آباد کے رہائشی شبانہ زوجہ خالد کو اسکے سسرالیوں نے گھریلو جھگڑا ہونے پر تیزاب پھینک کر جلا دیا۔

(جاری ہے)

تیزاب سے خاتون کے جسم کا نچلا حصہ تیس فیصد جل گیا۔خاتون کو زخمی حالت میں سول ہسپتال کے برن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ لیاقت آباد کے رہائشی شخص خالد نے شبانہ نامی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی شبانہ کی یہ دوسری شادی ہے۔ گھر میں شبانہ کا سسرالیوں سے جھگڑا ہوا جس پر سسرالیوں نے شبانہ پر تیزاب پھینک دیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں