پی آئی اے کو یمن میں پھنسے پاکستانیوں کوواپس لانے کیلئے وار زون میں داخلے کی اجازت نہ ملی سکی،

خانہ جنگی کے باعث یمن نوفلائی زون ہے ، محصورین کی واپسی کیلئے کلیئرنس کے بغیر جہاز نہیں بھیج سکتے، ترجمان سول ایوی ایشن

ہفتہ 28 مارچ 2015 00:00

پی آئی اے کو یمن میں پھنسے پاکستانیوں کوواپس لانے کیلئے وار زون میں داخلے کی اجازت نہ ملی سکی،

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) قومی ائر لائن کو یمن میں پھنسے پاکستانیوں کوواپس لانے کیلئے وار زون میں داخلے کی اجازت نہ ملی سکی۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کی یمن میں داخلے کیلئے کوششیں جاری ہیں تاحال پی آئی اے کو یمن کے وار زون میں فلائنگ کی اجازت نہیں مل سکی۔

(جاری ہے)

مسافروں کو بحفظات واپس لانے کے لئے وار زون میں داخلے کی اجازت انتہائی ضروری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے جب تک وار زون میں داخلے کی اجازت نہیں ملتی تب تک طیارہ روانہ نہیں ہو گا ۔دریں اثناء ترجمان سول ایوی ایشن شیرخان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے شعبہ ہوا بازی سے معاملات طے نہیں پاسکے اور خانہ جنگی کے باعث یمن نوفلائی زون ہے اس لئے محصورین کو وطن واپس لانے کیلئے کلیئرنس کے بغیر جہاز نہیں بھیج سکتے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں