ایف آئی اے کی ٹیم نے شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لئے ریکارڈ حاصل کر لیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) ایف آئی اے کی ٹیم نے پھانسی کے قیدی شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لئے کرمینل ریکارڈ آفس سے ریکارڈ حاصل کر لیا ،گرفتاری کے وقتشفقت حسین کی عمر30 سال تھی اور اس کے چہرے پر داڑھی بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے پھانسی کے قیدی شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لئے کرمینل ریکارڈ آفس کا دورہ کیا اور شفقت حسین کی گرفتاری کے وقت کی تصویر، عمر اور حلیے کے متعلق ریکارڈ حاصل کر لیا۔ ٹیم نے ریکارڈ آفس کے افسروں کے بیانات بھی قلمبند کئے۔ ریکارڈ آفس کے افسروں کہ مطابق گرفتاری کے وقت شفقت حسین کی عمر30 سال تھی اور اس کے چہرے پر داڑھی بھی موجود تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں