کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ چودہویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش کا آغاز ہو گیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ چودہویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش کا آغاز ہو گیا۔ نمائش میں ملکی اور غیر ملکی مصنوعات کے پانچ سو بارہ اسٹال لگائے گئے ہیں۔کپڑوں کی صنعت میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں مانا جاتا ہے اور پاکستان کے بدلتے حالات کے باعث دنیا بھر کے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں لگی ایشیا ٹیکسٹائل نمائش میں تین سو سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی۔ کمپنیوں نے کپٹروں کی ڈیزائنگ سے مکمل تیاری تک کے مراحل کی مشینوں کو بھی نمائش کے لئے پیچ کیا ہے۔نمائش میں غیر ملکیوں نے بھی خاصی دلچسپی کا اظہار کیا اور اس نمائش کو ایک اچھا اقدام قرار دیا۔ پاکستانی صنعت کار پر امید ہیں کہ جلد پاکستان دنیا بھر میں ایک بڑی معیشت بن کر ابھرے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں