مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 71 ارب 85 کروڑ روپے شامل کر دئیے

جمعہ 27 مارچ 2015 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 71 ارب 85 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کے لئے 7.50 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 71 ارب 85 کروڑ روپے شامل کر دیئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 7.53 فیصد سے 7.42 فیصد سالانہ کے حساب سے 73 ارب 85 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 17 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں 15 بولی دہندگان کی پیشکشوں منظور کر لیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں