کراچی، مرغی خانہ اسٹاپ پر پولیس وین کے قریب دھماکہ،ایس ایس یوکے 2 اہلکار شہید، 11اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی
جمعہ 27 مارچ 2015 11:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقہ لانڈھی میں مرغی خانہ اسٹاپ پر پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کے نتیجے میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے 2 اہلکار شہید جبکہ 11اہلکاروں سمیت 15افراد شدید زخمی ہوگئے ، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بم ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس اور رینجرز کی نفری پہنچ گئی، بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کیا گیا ۔
جمعہ کو شہر قائد میں شاہ لطیف تھانے کے علاقے میں مرغی خانے پل کے نزدیک ایس ایس یو بس کے قریب دھماکا ہوا جس میں گیارہ پولیس اہلکار سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق بس میں ایس ایس یو کے اہلکار ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ پل کے نیچے کھڑی ایک موٹر سائیکل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بس میں سوار پولیس اہلکار اور وہاں سے گزرنے والے رکشے میں سوار افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت چندر اور گلزار کے نام سے ہوئی۔جناح ہسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 11 زخمی لائے گئے جن میں عمید علی ، سلیم ، اسماعیل ، صغیر احمد ، عطااللہ ، آصف علی ، صابر علی ، سائیں بخش ، علی نہال ، طیب اور آصف شامل تھے۔ دو پولیس اہلکاروں عامر محبوب اور الطاف کو نجی ہسپتال لے جایا گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی نفری پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کا نمبر ڈی ایس سی421991 اور چیسیز نمبر ڈی ایس سی 22724573ہے۔ اس کے ذریعے موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ دوسری مرتبہ پولیس کی رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے جانیوالی پولیس بس کو نشانہ بنایا گیا ۔ اس سے پہلے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سکول کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس میں متعدد پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔قائد آباد کے ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس وین میں 50 سے زائد اہلکار سوار تھے، بم دھماکے سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 15 سے زائد ہے۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ دھماکہ پلانٹیڈ بم سے کیا گیا، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔موٹر سائیکل کا انجن نمبر ڈی ایس ای4219991 اور چیسز نمبر 724573 تھا جبکہ اس پر نمبر پلیٹ نہیں لگائی گئی تھی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت