کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں80ارب49کروڑ روپے سے زائد کی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس407.54پوائنٹس کمی سے 30678.97پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 26 مارچ 2015 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ہے ۔جمعرات کوبھی اتارچڑھاوٴ کے بعد شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی چار نفسیاتی حدیں بیک وقت گرگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں80ارب49کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت160.39فیصدزائد جبکہ85.99حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے سیمنٹ،بینکنگ ،توانائی اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 31359پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس407.54پوائنٹس کمی سے 30678.97پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے36کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ307کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں80ارب 49کروڑ84لاکھ78ہزار563روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 68کھرب44ارب 39کروڑ75لاکھ 19ہزار556روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں25کروڑ83لاکھ 24ہزار 500شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں15کروڑ91لاکھ18ہزار280 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے انڈس ڈائنگ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت33.50روپے اضافے سے703.50روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت8.40روپے اضافے سے9990.90روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت158.10روپے کمی سے3100.00جبکہ ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت53.50روپے کمی سے1016.50روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں3کروڑ39لاکھ84ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت12پیسے کمی سے6.89روپے جبکہ بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ21لاکھ33ہزار شیئرز کیساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت80پیسے کمی سے8.81روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس195.17پو ائنٹس کمی سے 19601.32پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس1032.53پوائنٹس کمی سے 50346.87جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس257.72پوائنٹس کمی سے 21976.45پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں