فروری میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 9فیصد سے زائد کمی

جمعرات 26 مارچ 2015 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) رواں سال فروری میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 9فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، برآمدکنندگان نے شعبے کی بہتری کیلئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا،ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کے مطابق توانائی بحران، فنڈز کی کمی اور زیادہ پیداواری لاگت کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں کمی ہورہی ہے، رواں سال جنوری کے مقابلے میں فروری میں ٹیکسٹائل کی برآمد میں نو فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

رواں سال جنوری میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کیں گئیں، جبکہ فروری میں برآمدی مالیت ایک ارب آٹھ کروڑ ڈالر رہی، گزشتہ سال فروری میں ایک ارب گیارہ کروڑ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کیں گئیں، برآمد کنندگان کا کہنا ہے برآمدات میں کمی جاری رہی تو ٹیکسٹائل کے شعبے اور معیشیت کیلئے صورتحال پریشان کن ہوسکتی ہے۔ برآمد کنندگان نے شعبے میں بہتری کیلئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں