پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوام کے ساتھ پارٹنر شپ کوئی نہیں توڑ سکتا،علی اکبر گجر

جمعرات 26 مارچ 2015 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوام کے ساتھ پارٹنر شپ کوئی نہیں توڑ سکتا․ ماضی میں بھی آمروں کے ایجنٹوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے کی کوششیں کیں لیکن کامیابی عوام کا ہی مقدر بنی․حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ قوم خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی مایوس کن کارکردگی کے ذمہ داروں سے نجات کی منتظر ہے․ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف قوم کو پارٹ ٹائم سیاست دانوں کی پارٹنر شپ سے نجات دلائیں گے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ بھی عوام کے اعتماد کے ساتھ حکومتیں بناتی رہے گی․ اعلی عدالتوں اور الیکشن کمیشن کی موجودگی کے باوجود جعلی مینڈیٹ کی راگنی بند نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا کے جعلی مینڈیٹ کا پول کھولنے پر مجبور ہونگے․پاکستان مسلم لیگ(ن) تیسری بار عوام کیے بھرپور اعتماد کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائد اقتدار کے خواب دیکھتے رہیں گے اور قوم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی منزلیں طے کرتی ہوئی جدید دنیا کا حصہ بن جائے گی․ مسلم لیگ(ن) کو ملنے والا بھاری مینڈیٹ تحریک انصاف کی قیادت سے ہضم نہیں ہو رہا․ سیاسی بد ہضمی نے تحریک انصاف کی قیادت کو سیاسی اقدار اور جمہوری روایات تک سے بیگانہ کر دیا ہے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ طالبان کے نام کی آڑ لے کر سیاسی دکھڑے سنانے والوں کو یاد دلانا ضروری ہے کہ طالبان کس جماعت اور کس حکومت کی تخلیق تھے ؟ مسلم لیگ(ن) کی تیسری حکومت کسی جتھے یا گروہ کی مرہون منت نہیں، اپنی کارکردگی اور عوامی شعور کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کا واحد سیاسی انتخاب بن چکی ہے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے سابقہ ادوار میں پاکستان نے صنعتی، تعمیراتی اور سائنسی میدان میں مثالی ترقی کی اور پاکستان دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنا جس کی وجہ سے کراچی سے خیبر تک عوام کے دلوں میں خصوصی جگہ بنائی ․ اقتد ار کے لئے پاگل پن کی حدوں تک پہنچنے والے جز وقتی سیاست دان یاد رکھیں کہ آئندہ انتخابات اپنی آئینی میعاد کے مطابق ہونگے اور آخری فتح عوام اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارٹنر شپ کی ہوگی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے میرپور آزاد کشمیر کے جلسے میں استعمال کی گئی زبان جمہوری رویوں کے منافی تھی انہیں زیب نہیں دیتا کہ سیاست کو ذاتی جاگیر سمجھیں اور پاکستان کی خالق جماعت کے بارے میں ایسی گفتگو کریں جس سے کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری ہو رہی ہو․ علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ایسی حقیقت ہے جسے اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کا بھرپور اعتماد حاصل ہے․ عوام کی خدمت پر یقین رکھنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارٹنر شپ صرف پاکستان کے عوام کے ساتھ ہے جسے رہتی دنیا تک کوئی دنیاوی قوت ختم نہیں کر سکتی․

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں