کراچی، اصل مجرموں کی جگہ کوئی اور قید، وزیرداخلہ کا نادراسے تصدیق کاحکم

جمعرات 26 مارچ 2015 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) سندھ رینجرزکی طرف سے کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کے خدشات کے اظہارپر وزیرِداخلہ نے نادراکوایسے مشتبہ قیدیوں کے کوائف کی فوری تصدیق کاحکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ نادرا کی ابتدائی تحقیقات کے دوران 4ایسے قیدیوں کے بارے میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ جن کے کوائف جیل ریکارڈسے مطابقت نہیں رکھتے۔ لہذا اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اصل مجرموں کوجیلوں سے نکال کران کی جگہ بعض دوسرے لوگوں کو سزا پوری کرنے کیلئے بندکر دیا گیا ہو۔وزیر داخلہ نے نادراکو رینجرز اور سندھ حکومت سے مل کر تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں