کراچی : ڈیفنس فیز ون سے جھلسی ہوئی حالت میں ملنے والے طالبعلم کا کیس نیا رخ اختیار کر گیا، حارث اور اہل خانہ کا پولیس کی تفتیشی ٹیم سے ملنے سے انکار۔

جمعرات 26 مارچ 2015 16:07

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مارچ 2015 ء) : ڈیفن فیز ون سے جھلسی ہوئی حالت میں ملنے ولے طالبعلم کا کیس نیا رخ اختیار کر گیا.

(جاری ہے)

حارث اور اس کے اہل خانہ نے پولیس کی تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے، جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حارث کے منع کرنے کے بعد پولیس کو ملنے کی اجازت نہیں دے سکتے حارث کے چھوٹے بڑے آپریشنز کیے گئے ہیں لیکن حالت اب بھی خراب ہے لہٰذا اس پر کسی قسم کا پولیس کا دباؤ اس کی صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہے.کیس کے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حارث کے لاپتہ ہونے میں کسی لڑکی کا بھی کوئی عمل دخل نہیں ہے. یاد رہے کہ حارث کو ڈیفنس فیز ون سے جھلسی ہوئی حالت میں پایا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں