کراچی ‘ رینجرکی کارروائی ‘ٹارگٹ کلرز ‘ بھتہ خوروں اور اشتہاری ملزمان سمیت 66افراد گرفتار ‘ اسلحہ برآمد

جمعرات 26 مارچ 2015 13:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور اشتہاری ملزمان سمیت 66 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر کے 66 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیا۔ جرائم پیشہ افراد کو نیو کراچی، موچکو، بلدیہ ٹاون، بھینس کالونی، لیاری، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیاگرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، اشتہاری اور مفرور ملزمان سمیت جرائم پیشہ افراد شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، اور دیگر سامان برآمد بھی برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں