کراچی،پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 5 ملزمان گرفتار

جمعرات 26 مارچ 2015 11:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کاروائیوں کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 5 ملزمان پکڑے گئے۔ بلدیہ اتحاد ٹاون میں مقابلے کے بعد تین ڈاکووٴں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ مجاہد کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی۔ سرچ آپریشن میں ایک ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے سائٹ کے علاقے سے عمران نامی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت ہے اور وہ 8 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ بلدیہ اتحاد ٹاون میں پولیس مقابلے کے بعد تین ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں