بجلی کی کمی کے مسئلے پر بھی جلد قابو پالیں گے،کل آنے والا پاکستان معاشی طور پر درست ہو گا،حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی اداروں نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی منفی سے مثبت کر دی ہے، پاکستان کی شرح نمو گذشتہ 6 برسوں سے بہت بہتر ہو گئی ہے، معاشی استحکام کے لیے میثاق جمہوریت جیسا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں ،وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کا کے ایس ای کی ٹاپ لسٹ کمپنیوں میں ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب
بدھ 25 مارچ 2015 23:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی اداروں نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی منفی سے مثبت کر دی ہے ۔ پاکستان کی شرح نمو گذشتہ 6 برسوں سے بہت بہتر ہو گئی ہے ۔ معاشی استحکام کے لیے میثاق جمہوریت جیسا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں ۔ اگلے تین برسوں میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیں گے ۔
وہ بدھ کو پی اے ایف آڈیٹوریم میں کراچی اسٹاک ایکسچینج کی ٹاپ لسٹ کمپنیوں میں ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمیں معاشی مسائل کا سامنا تھا ۔ حکومت چار نکاتی منشور پر عمل پیرا ہے ، جس میں دہشت گردی کا خاتمہ ، توانائی کا بحران ، معیشت کا استحکام اور سماجی شعبے کی ترقی شامل ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے عزم کے باعث آج ملک کی معیشت ماضی کے مقابلے میں بہتر ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 9 سال بعد سکوک بونڈز کا اجرا بڑی کامیابی ہے ۔ زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ یورو بونڈز پر بھی توقع سے زیادہ پیشکش موصول ہوئی ہیں ۔ تھری جی ، فور جی لائسنس کے معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے اور ان کی فروخت سے 9 لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔حکومت نے اپنی مختصر مدت میں معاشی اعشاریوں کی سمت درست کر دی ۔ کل آنے والا پاکستان معاشی طور پر درست ہو گا انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے حل کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں ۔ ملک کی معاشی ترقی کیلیے حکومت سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ یہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ، جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچا ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور اس کی تکمیل کو آخری اہداف کے حصول تک جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کی تعریف کی اور سرمایہ کاروں کو کہا کہ وہ ملک میں سرمایہ کاری کریں ، حکومت انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی کے مسئلے پر بھی جلد قابو پالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس اقدامات سے معاشی ترقی اور استحکام کے اہداف حاصل کیے جائیں گے اور سماجی شعبے کی ترقی پر بھی ہماری خصوصی توجہ ہے ۔ ہم ملک کو مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں ۔ اس کے لیے ہماری پالیسی مضبوط اور مستحکم ہے ۔ ترقی کے اہداف کو بتدریج حاصل کر رہے ہیں ۔ قوم بے جا اور بیمار ذہنوں کو نظر انداز کر دے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی میئر کراچی کا مختلف بازاروں اور کمرشل علاقوں کا دورہ، تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ
کراچی ریجن سینئرانٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ، زون چھ وائٹس فائنل میں پہنچ گئی
صو با ئی وزیر برائے جیل خانہ جات سندھ کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد
عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس کا دوٹوک موقف
تفصیلی خبر
چ*بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں9.9ارب روپے کا خالص منافع
Iوفاق ایوانہا ئے تجا رت وصنعت پاکستان
ٰسرکاری خزانے کا بوجھ کم کرنے کے لیے محکموں اور اداروں کے اخراجات کم کیے جائیں،ثروت اعجاز قادری
گ* شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے
ؔگورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی " کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت
ئ*اون ریسورسز کو بڑھانے کیلئے جو تعاون کرے گا اس کا خیر مقدم کرینگے،ڈاکٹر فواد احمد
گیس،بجلی اور پیٹرول کی بڑھی ہوئی قیمتیں فی الفور واپس لی جائیں، سعید بیگ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان