ن لیگ ،تحریک انصاف دونوں کو اقتدار طالبان کے بدولت ملا ،دونوں فطری طور پر ایک دوسرے کی نظریاتی حلیف ہیں،سنیٹرتاج حیدر

بدھ 25 مارچ 2015 19:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف دونوں کو اقتدار طالبان کے بدولت ملا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں فطری طور پر ایک دوسرے کی نظریاتی حلیف ہیں۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ اپنے بیان میں سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ یہ کیسی عجیب اور نرالی منطق ہے کہ پہلے آئین کی کھلی خلاف ورزی کی جائے اور پھر آرڈیننس جاری کر دیا جائے، جسے سپریم کورٹ کالعدم قرار دیدے اور اگر سپریم کورٹ ایسے کسی آرڈیننس کو کالعدم قرار دنہ دے تو پھر جس کا جوجی چاہے وہ کرتا پھرے کیونکہ اس صورت میں الزام سراسر عدلیہ کے سرتھوپ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار اور ایک دوسرے کے نظریاتی حلیف (پی ایم ایل ن اور تحریک انصاف) دونوں کو طالبان نے بندوق کی مدد سے اقتدار اور حکمرانی کا تاج پہنایا اور اب دونوں جماعتوں نے تمام حدود و قیود کو پار کر ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کا وطیرہ ہے کہ جرم کرو اور پکڑائی نہ دو اور یہ منطق اب ایک قدم آگے بڑھ کر جرم کرو اور سزا سے بھی بچ رہو میں تبدیل ہو چکی ہے۔

لہذا دونوں جماعتیں اس حقیقت سے منہ نہیں چرا سکتیں کہ دونوں کو تاج حکمرانی طالبان کی بندوق کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پشت پناہی کے ناسور کا علاج نہیں کیا جاتا تب تک صورت حال بد سے بدتر ہوتی جائے گی۔ انہوں نے حکومت اور تحریک انصاف کو نظریاتی حلیف گرادنتے ہوئے کہا کہ وہ دن کب کے رخصت ہو چکے کہ جب کوئی عیاری سے کام لے کر دوسروں کو بیوقوف بنا سکے۔ انہوں نے تحریک انصاف کو یاد دلایا کہ وہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا شور مچانے کی بجائے خود تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی سرتاپا دھاندلی پر بھی نظر ڈالے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر یہ دونوں جماعتیں خود اپنے سوا کس کو بے وقوف بنا رہی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں