کراچی میں سب کچھ عمران خان کی ایما پر ہو رہا، فاروق ستار

بدھ 25 مارچ 2015 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ‬‎ متحدہ قومی موونٹ کے رہنما فارق ستار نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب عمران خان کی ایما پر ہو رہا ہے۔ عمران خان کراچی پر قبضے کا ناپاک خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

انہیں الطاف فوبیا ہو گیا ہے۔ الطاف حسین کے خلاف عمران خان کی جانب سے توہین آمیز زبان استعمال کی گئی جو کراچی کے عوام کی توہین ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان طالبان کا سیاسی ونگ ہیں اور کراچی میں لال مسجد کا نظام لانا چاہتے ہیں تاہم وقت ثابت کرے گا کہ کراچی کے عوام عمران خان اور ان کے ارادوں کو شکست دیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں