کراچی ،کورنگی ابراہیم حیدری میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

بدھ 25 مارچ 2015 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔مقتول کی شناخت پولیس اہلکار ساجد کے نام سے ہوئی ۔ادھر واٹر پمپ چورنگی کے قریب فائرنگ سے اینٹی کرپشن پولیس کا اہل کار اقبال عالم زخمی ہوگیا، جسے بعد میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں