دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ، تین سالوں میں قوم کو نیا پاکستان دینگے :نواز شریف
بدھ 25 مارچ 2015 14:55
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2015ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، ہمیں آنے والے کئی سالوں کی منصوبہ بندی کرنی ہے ، کراچی سٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے منصوبے زیر غور ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف بجلی پیدا ہوگی بلکہ اس سے جن علاقوں میں فصلوں کو پانی نہیں مل رہا انہیں بھی پانی ملے گا ، انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی کے مساءل کا بھی سامنا ہے ۔
ہم نے اس مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی اور اس کے بعد آپریشن شروع کیا گیا ، آپریشن کامیاب رہا جس سے دہشتگردوں کی جڑیں اکھاڑ دی گئیں ، ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا اور ان سے مذاکرات کئے ، جب تک پاکستان سے آخری دہشتگرد کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک ضرب عضب ختم نہیں ہوگا ۔(جاری ہے)
ہم نے کراچی میں ہونے والے جرائم کو قائم علی شاہ کی مدد سے انتہائی کم کیا ، ہم نے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کو بھی ختم کیا ، ایک دن آئے گا جب اس شہر سے یہ تمام برائیاں ختم ہوجائیں گی ۔
اس کیلئے کراچی میں امن کا قیام ضروری ہے ، اگر کراچی میں ترقی نہیں ہو گی تو ملک میں ترقی نہیں ہوگی ، ہم اس میں کامیاب ہو رہے ہیں ، ہمیں اس حوالے سے سندھ حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہوگا ، ہم نے 2013 کے انتخابات میں مفاہمت کی بنیاد رکھی اور اس کے بعد سے یہ سفر جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنا ہوگی ، کراچی میں ہونے والا آپریشن مجرموں کے خلاف ہے ، یہ کسی پارٹی یا کسی جماعت کے خلاف نہیں ، مجرم جو فرقہ واریت یا کسی اور جرم میں ملوث ہیں ، خواہ وہ کسی بھی صوبے یا شہر میں ہوں ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، پاکستان کا دنیا میں امیج بہتر بنانا ہوگا اور ہمیں ہر شعبے میں اپنے آپ کو بہتر بنانا ہوگا ، ہم نے دہشتگردی کیخلاف لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا اب ہم اس جنگ کو آخری حد تک لے کر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا چیلنج ہے کہ ہم اپنی برآمدات کو بڑھائیں ، ہم نے نئے ائیرپورٹس کی تعمیر پر زور دینا ہے ، اس کے علاوہ قومی ائیر لائن کو بھی ٹھیک کرنا ہے ، ہزارہ موٹر وے کا بھی آغاز ہوگیا ہے ، گوادر کی تعمیر کرنی ہے ، بجلی اور گیس کی قلت کو بھی جلد سے جلد ختم کرنا ہے ، ہم بجلی سستی بھی کریں گے ، وزیر اعظم نے کہا کہ گھریلو صارفین کے علاوہ کسانوں اور صنعتی کارکنوں کو بھی سستی بجلی دیں گے ۔ پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ اس ملک کی تکمیل میں ہمارا ساتھ دیں . ہم آئندہ تین سالوں میں قوم کو نیا اور بہتر پاکستان دیں گے ، -متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیرِ وزیر اعلی سندھ احسان الرحمان کی زیر صدارت آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس
وزیر داخلہ سندھ کی شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایس ایس یو کمانڈوز کے تیسرے ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات
اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ، امدادی رقم کے چیکس ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ کا یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ..
وفاقی جامعہ اردو کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام آٹزم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کو احرام کے تحائف ..
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر؛ سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،منعم ظفر خان
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی مضبوط پراسیکیوشن کی وجہ سے ماہ اپریل کے دوران حیدرآباد میں منشیات ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا