غیر ملکی سرمایہ کاروں کا سٹاک مارکیٹ سے11 کروڑ ڈالر کا انخلاء

بدھ 25 مارچ 2015 14:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال اورسیکیو رٹی خدشات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں نے تین ماہ کے دوران سٹاک مارکیٹ سے گیارہ کروڑ ڈالر کا انخلاء کیا۔رواں سال دوہزار پندرہ کی پہلی سہ ماہی کے آخری ماہ مارچ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے پانچ کروڑڈالرسے زائد کا سرمایہ نکال لیا جبکہ رواں سال یکم جنوری سے مارچ تک غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹوں سے گیارہ کروڑڈالر سے زائد سرمائے کا انخلا کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے دوسرے ہفتے کے دوران غیرملکیوں نے اسٹاک مارکیٹ سے دوکروڑ چوراسی لاکھ اناسی ہزار ڈالر نکال لیے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران بھی غیر ملکیوں نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ سے دوکروڑ انتالیس لاکھ اننچاس ہزار ڈالر نکال لیے۔رپورٹ کے مطابق مارچ کے ابتدائی تین ہفتوں کے دوران غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ سے پانچ کروڑ ارسٹھ لاکھ بہتر ہزار ڈالر نکال چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں