کراچی : انٹر بورڈ آفس کے قریب نامعلوم افراد اسلحہ سے بھری بوری پھینک کر فرار

بدھ 25 مارچ 2015 13:02

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مارچ 2015 ء) : انٹر بورڈ آفس کے قریب نا معلوم افراد اسلحہ سے بھری بوری پھینک کر فرار ہو گئے.

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ بوری میں سے ایس ایم جی رائفل ، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں اور دیگر اسلحہ بر آمد ہوا ہے جبکہ گذشتہ روز بھی جوہر آباد کی کچرا منڈی سے اسلحہ سے بھری بوری ملی تھی . پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح اسلحہ کی بوریاں ملنا تشویشناک ہے تاہم تفتیش جاری ہے کہ کون لوگ اسلحہ پھینک کر چلے جاتے ہیں.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں