سٹریٹ چلڈرنز پرمشتمل فٹ بال ٹیم عالمی مقابلے کے لئے تیار

بدھ 25 مارچ 2015 13:01

سٹریٹ چلڈرنز پرمشتمل فٹ بال ٹیم عالمی مقابلے کے لئے تیار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) شہرکے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچے ایک بار پھر دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کیلیے تیار ہیں،ٹیم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے جون میں دنیائے فٹ بال کے مشہور ایونٹ میں حصہ لینے ناروے روانہ ہوگی۔فٹ بال ٹیم کے کپتان رزاق کے مطابق پوری ٹیم کی تیاری عروج پر ہے اوروہ ہر طرح کے مقابلے کے لیے تیار ہیں ،ناروے کے شہر اوسلو میں ہونے والے مقابلوں میں دنیا بھر سے 1400سے زائد ٹیمیں شریک ہونگی،مرحلہ وار ناک آوٹ میچز میں جو ٹیم اپنی کارکردگی دکھائے گی وہی ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوگی، ٹیم کے منیجر اتفان مقبول کے مطابق ناروے سے قبل ٹیم کے تین کھلاڑی اور کوچ عبدالراشد انگلینڈ جائیں گے جہاں وہ پریکٹس میچز کی ساتھ مختلف فٹ بال کلبز میں ٹریننگ حاصل کریں گے اور وہیں سے ٹیم کو ناروے جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 کے مقابلے ہونے ہیں جب کہ پاکستانی ٹیم انڈر 16 کے مقابلوں میں حصہ لے گی ، یہی وہ ٹیم ہے جس نے ملک کا نام برازیل اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں روشن کیا تھا، اور اب یہ دوسرا سال ہے کہ 44 سال سے جاری یوتھ فٹ بال ٹورنمنٹ میں کراچی کے نوجوان کھلاڑی کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔آزاد فاونڈیشن کے مطابق گزشتہ سال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچی تھی، لیکن پاکستان میں اس ایونٹ کو اور ٹیم کی اتنی بڑی کامیابی کو اس لیے پذیرائی نہیں مل سکی تھی کہ ملک کے حالات سیاست اور دھرنوں کی نذر تھے،یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی اسپورٹس کی طرف زیادہ نہیں سوچتا ،ناروے جانے والی ٹیم کے تمام کھلاڑی منگھوپیر ، ابراہیم حیدری ، ماڑی پور، ریڑھی گوٹھ ، عباس ٹاون اور نیوکراچی سے تعلق رکھتے ہیں، ٹیم کے مینیجر کا کہنا ہے کہ انکی بھرپور کوشش ہے کہ ایسے تمام بچوں کو وہ فٹ بال اور اس قسم کے اسپورٹس کی جانب راغب کریں تاکہ ان بچوں کو کوئی معاشرے پر بوجھ نہ سمجھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں