کراچی : حمزہ قتل کیس کےدو ملزمان عدم ثبوت پر بری

بدھ 25 مارچ 2015 10:48

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مارچ 2015 ء) : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حمزہ قتل کیس کے دو ملزمان کو عدم ثبوت کے باعث بری کر دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی حمزہ کو دو سال قبل قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے حمزہ کے دو کلاس فیلوز کو گرفتار کیا تھا ، اے ٹی سی میں دفعہ 497 کے تحت سماعت کی گئی جس میں عادلت نے ثبوت نہ ہونے کے باعث دونوں ملزمان عابد حسین اور نواید احمد کو بری کر دیا جبکہ آئندہ سماعت میں مزید گواہان کو طلب کر کے 16 اپریل تک سماعت کو ملتوی کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں