مسلم لیگ(ن) کراچی کو لاہور کی طرح سرسبز اور پھولوں کا شہر بنائے گی․علی اکبر گجر،

وزیر اعظم پاکستان ملک کو تجاوزات اور ناجائز قبضوں سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ دلانے کا عزم رکھتے ہیں،رہنما مسلم لیگ (ن)

منگل 24 مارچ 2015 18:46

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) کراچی کی خوبصورتی بحال ہوگی، شہر کی سڑکیں کشادہ اور سیلابی پانی کی نکاسی کے نالے کو شہر کی سجاوٹ اور عوام کی تفریح کا ذریعہ بنایا جائے گا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کو لاہور کی طرح سرسبز اور پھولوں کا شہر بنائے گی․ وزیر اعظم پاکستان ملک کو تجاوزات اور ناجائز قبضوں سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ دلانے کا عزم رکھتے ہیں․ کراچی کے نالوں کو ناجائز تجاوزات کی بجائے لاہور شہر کی طرح خوبصورت کراچی کینال کے نام سے سجایا جائے گا․حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجرنے کراچی کے سیلابی نالوں پر غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک و امان و امان کے مسائل کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد کے مکین جاننا چاہتے ہیں کہ امن و امان کے بعد کیا صوبے کے بلدیاتی نظام کو پٹڑی پر لانے کی لیئے بھی رینجرز کی خدمات طلب کی جائیں گی؟․کراچی کے تمام اضلاع میں سرکاری نالوں ، سڑکوں اور بڑی شاہراہوں پر تجاوزات شہریوں کے لئے عذاب بن چکی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کے چاروں اضلاع کے رہنماؤں حاجی نظر آفریدی، چوہدری محمد نواز ، رانا عبد الجبار، احمد علی خان، چوہدری اعجاز باجوہ، فیاض لاشاری، کی طرف سے موصولہ شکایات کی تفصیل جاننے کے بعد کہا کہ کراچی کے سیلابی نالوں پر عملا سو فیصد تجاوزات قائم ہوچکی ہیں․ صوبائی محکمہ بلدیات کے اعلی حکام کی بھرپور معاونت کے ساتھ شہر کے سیلابی نالوں پر کئی کئی منزلہ عمارتیں، کاروباری سنٹر، ورکشاپس اور پتھارے کراچی کے دو کروڑ شہریوں کی بے بسی کا مذاق اڑا رہے ہیں․ صوبائی محکمہ بلدیات اور سندھ کی حکومت کی لاتعلقی کسی بھی وقت کراچی میں بشری زیدی کی شہادت کے بعد کے واقعات جیسی سنگین صورتحال کا باعث بن سکتی ہے․ شہر کے لمبے چوڑے سیلابی نالے غیر قانونی تجاوزات کے بعد دو دو فٹ کی نالیاں بن چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے ساتھ ساتھ نکاسی آب اور ممکنہ بارشوں کی صورت میں اہل کراچی بڑی تباہی سے دوچار ہو سکتے ہیں․ نکاسی آب کے نالوں پر حکومتی منشا کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات کسی بھی وقت خوفناک امن و امان کی صورتحال کا باعث بن سکتی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) واحد ایسی جماعت ہے جو کراچی سمیت سندھ کے ہرشہر اور قصبے کی تقدیر سنوارنے میں سنجیدہ ہے․ کراچی میں سیکڑوں غیر قانونی گھروں کے ڈوبنے اور شہر میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

شہر قائد میں سیلابی نالے اور نکاسی آب کے تاریخی ذرائع صوبائی حکومت کی آشیر باد سے کئی منزلہ عمارتوں، جانوروں کی منڈیون اور چنگچی رکشاؤں کے اسٹینڈز کی صورت اختیار کر چکے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں جاری امن و امان کے آپریشن کی آڑ میں صوبائی حکومت خود کو تمام آئینی ذمہ داریوں سے مبرا سمجھنے لگی ہے․ کراچی بدستور بد ترین بلدیاتی مسائل میں گھرا ہوا ہے․ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کے تمام سیلابی نالوں کو لاہور میں خوبصورتی کی علامت لاہہور کینال کی طرح نئے سرے سے تعمیر کریگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں