صاف ستھرا سرسبز ماحول صحت مند زندگی اورشہر کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی
منگل 24 مارچ 2015 18:43
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے کہا کہ صاف ستھراو سرسبز ماحول صحت مند زندگی اورشہر کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہے اس سلسلے میں صاف وصحت مند معاشرے کی فراہمی کیلئے تمام دستیابی وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپرنٹینڈینگ انجینئر بلدیہ شرقی فضل محمود گل کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈ منسٹریٹر نادر علی وسان نے ضلع شر قی کے دونوں زونز گلشن اور جمشید ذونزمیں شرف آباد،طارق روڈ،اللہ والی چورنگی تک صفائی مہم کے سلسلے میں ہونے والے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اس سلسلے میں بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوں میں بالخصوص لائٹس کی تنصیب و دورستگی سمیت صفائی ستھرائی،شجرکاری اور اسپرے کا کام جا ری ہے۔(جاری ہے)
ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کا ایسا انتظام کریں کہ کچرا بروقت اٹھتا رہے۔
مزید براں کچرااٹھانے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور چونے کا چھڑکاوٴ یقینی بناتے رہیں۔واضح رہے کہ بلدیہ شرقی میں صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسان نے اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کاموں میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کچرا جگہ جگہ پھینکنے سے گریز کریں آپکے تعاون سے ہی بلدیاتی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے۔اس موقع پرایکسی این ایم اینڈ ای نثار سومرو، ڈائریکٹر ایڈمن شمس الحسن و دیگر افسران موجود تھے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں معیشت میں ایک فیصد کا معمولی اضافہ
پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور شخص قتل ،مشتعل شہریوں نے بھی ڈاکو کو پکڑ کر مار ڈالا
ڈی جی رینجرزسندھ کی زیر صدارت سیکیور ٹی کا نفر نس کا انعقا د
سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
شہرقائد میں گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی جاری
ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ٹیم کا ملیراورکورنگی میں کامیاب آپریشن ، منشیات کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام،صوبائی ..
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی، سکھراور حیدرآباد کے ڈویژنل بورڈ کی منظوری ..
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار