کراچی : پروین رحمان کا قاتل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش، عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

منگل 24 مارچ 2015 16:04

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015 ء) : اورنگی پالک پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحما ن کے قاتل کو آج کرچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا .

(جاری ہے)

ملزم احمد علی عرف پپو کشمیری کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کے 14 روزہ ریمانڈ کا حکم جاری کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم نے 2012 ء میں اورنگی پالک پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو قتل کیا تھا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں