کراچی‘ این اے 246میں ضمنی انتخابات میں توسیع کیلئے ریٹرننگ افسر نے خط بھجوا دیا

منگل 24 مارچ 2015 12:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)این اے 246میں ضمنی انتخاب کی تاریخ میں توسیع کیلئے ریٹرننگ افسر نے چیئر مین میٹرک بورڈ اور الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاہے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسر ندیم حیدر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کے میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے ہو نے والے امتحانات کے باعث این اے دو سو چھیالیس میں ضنمنی انتخاب کی تاریخ میں توسیع کی ضرورت ہے۔درخواست گزار کے مطابق انتخابات کے لئے بنائے گئے دوسو چھیالیس پولنگ اسٹیشنز میں سے ڈیڑھ سو سرکاری اسکولوں پر مشتمل ہیں جہاں جاری امتحانا ت پولنگ کے عمل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں