کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے صولت مرزا کے دوبارہ ڈیتھ ورانٹ جاری کردیئے ‘یکم اپریل کو پھانسی دی جائیگی
منگل 24 مارچ 2015 12:57
کراچی‘مچھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے صولت مرزا کے دوبارہ ڈیتھ ورانٹ جاری کردیئے ہیں، صولت مرزا کو یکم اپریل کو مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔گزشتہ روز صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے لئے مچھ جیل کے حکام نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کو مراسلہ بھیجا تھا کہ صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جائیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے صولت مرزا کی سزائے موت کیخلاف نظرثانی کی دوسری اپیل بھی مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا تھا، جس کے مطابق صولت مرزا کو انیس مارچ پھانسی دینی تھی لیکن پھانسی سے محض چند گھنٹوں قبل صولت مرزا کے اعترافی بیان سامنے آنے کے بعد پھانسی باہتر گھنٹے کیلئے موٴخر کی گئی تھی۔(جاری ہے)
صولت مرزا کے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کے بعد سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا تھا۔
ویڈیو بیان منظرِ عام پر آنے کے بعد بلوچستان حکومت کی جانب سے صولت مرزا کے ویڈیو پیغام کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا نے 5جولائی 1997ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کیایم ڈی شاہد حامد، انکے ڈرائیور اشرف بروہی اور محافظ خان اکبر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔صولت مرزا کو کے ای ایس سی کیسابق ایم ڈی شاہدحامد سمیت تین افراد کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزاسنائی گئی ہے، مقتول شاہد حامد کی بیوہ نے صولت مرزا کوشناخت کرلیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اورصدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے صولت مرزا کی رحم کی اپیل کو مسترد کیا جاچکا ہےمتعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار