کراچی : صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، یکم اپریل کو پھانسی دی جائے، عدالت کا حکم

منگل 24 مارچ 2015 11:54

کراچی : صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، یکم اپریل کو پھانسی دی جائے، عدالت کا حکم

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015 ء) : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صولت مرزا کے ڈیٹھ وارنٹ ایک بار پھر سے جاری کر دئے ہیں جس کے مطابق یکم اپریل کو صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی. صولت مرزا وہ قیدی ہے جس کی پھانسی کی سزا کو تین بار تحریر کیا گیا جبکہ 2 مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے.

(جاری ہے)

صولت مرزا کو 1999 ء میں چوہدری اسلم شہید نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد صولت مرزا کو عدالت نے کے ای ایس سی کے ایم ڈی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی تھی.

صولت مرزا کو 19 مارچ کو مچھ جیل میں پھابسی دی جانی تھی لیکن پھانسی سے کچھ گھنٹے قبل صولت مرزا نے ایم کیو ایم سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کی ایک ویڈیو جاری کر دی جس نے ملک کی سیاسی جماعتوں میں بھونچال کھڑا کر دیا بعد ازاں صولت مرزا کی پھانسی کو صدر ممنون حسین نے ملتوی کر دیا تھا . تاہم اب صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں