رنچھوڑ لائن مارکیٹ میں صفائی کے فقدان کا فوری نوٹس لیا جائے ،شیخ محمد شکیل

پیر 23 مارچ 2015 17:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل، سینئر نائب صدر اکرم آگریا اور ترجمان محمد ایوب نے رنچھوڑ لائن مارکیٹ میں میں سیوریج کے پانی کے باعث بننے والی کیچڑ اور عدم صفائی کے باعث کچروں کے ڈھیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رنچھوڑ لائن اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کریں اور صحت صفائی کی صورتحال کا اپنی آنکھوں سے جائزہ لیں ۔

انہوں نے پاسبان کراچی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ رنچھوڑ لائن مارکیٹ میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین و مرد ، بچے اور قریبی مساجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے جانے والے نمازی سیوریج کے گندے پانی کے باعث بننے والی کیچڑ اور صحت صفائی کے فقدان کی وجہ سے شدید دشواریوں کا شکار رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رنچھوڑ لائن مارکیٹ کے اطراف کی گلیوں بڑی تعداد میں ہسپتال اور کلینک بھی میں قائم ہیں اور ان اندرونی سڑکوں کی حالت زار بھی ابتر ہے اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کر گڑھے بن چکی ہیں۔

شیخ محمد شکیل، اکرم آگریا اورمحمد ایوب نے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران سے بھی صحت صفائی کے فقدان کے خاتمے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار رنچھوڑ لائن مین بس اسٹاپ اور اندرونی سڑکوں کی تعمیرات و استر کاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں