سکیورٹی خدشات کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایے کا انخلاء جاری
پیر 23 مارچ 2015 17:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)سکیورٹی خدشات کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر پاکستانی مارکیٹوں سے سرمائے کا انخلاء جاری ہے رواں ماہ مارچ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے 5کروڑڈالرسے زائد کا سرمایہ نکال لیا ہے جبکہ رواں سال یکم جنوری سے مارچ تک غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹوں سے 11کروڑڈالر سے زائد سرمائے کا انخلاء کیا ہے۔
نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے دوسرے ہفتے کے دوران غیرملکیوں نے اسٹاک مارکیٹ سے2 کروڑ 84لاکھ89ہزار ڈالر نکال لیے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران بھی غیر ملکیوں نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ سے 2کروڑ39 لاکھ49ہزار ڈالر نکال لیے ۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق مارچ ابتدائی تین ہفتوں کے دوران غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ سے5کروڑ68لاکھ72ہزار ڈالر نکال چکے ہیں۔
نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 22مارچ تک پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے انخلا کا مجموعی حجم11کروڑ65لاکھ40ہزار ڈالر ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اس عرصے میں غیر ملکیوں نے اسٹاک مارکیٹ میں2کروڑ97لاکھ74ہزار ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی تھی،کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیرِ وزیر اعلی سندھ احسان الرحمان کی زیر صدارت آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس
وزیر داخلہ سندھ کی شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایس ایس یو کمانڈوز کے تیسرے ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات
اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ، امدادی رقم کے چیکس ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ کا یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ..
وفاقی جامعہ اردو کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام آٹزم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کو احرام کے تحائف ..
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر؛ سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،منعم ظفر خان
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی مضبوط پراسیکیوشن کی وجہ سے ماہ اپریل کے دوران حیدرآباد میں منشیات ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا