الخیرٹرسٹ (العالمی ) کے تحت تھر پار کر کے متاثرہ خاندانوں کیلئے مرکزی سیکریٹریٹ سائٹ ایر یا سے مزید دو ٹرک امدادی سامان روانہ

پیر 23 مارچ 2015 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) الخیرٹرسٹ (العالمی ) کے تحت تھر پار کر کے متاثرہ خاندانوں کیلئے مرکزی سیکریٹریٹ سائٹ ایر یا سے مزید دو ٹرک امدادی سامان روانہ کر دیا گیا جس میں آٹا ،دال ،چاول ، چینی ، گھی ،چائے ،مصالحہ ، خشک دودھ، پاپے، مچھر دانیاں اور شادی پیکج کی اشیاء بستر ، کمبل، کپڑے، برتن ، کولر ،اور دیگر اشیاء ضروریہ شامل تھیں امدادی اشیا ء کی روانگی کے موقع پر ٹرسٹ کے چےئرمین حاجی محمد ادریس نے میڈیا کے نما ئندوں کو تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ الخیر ٹرسٹ نے گزشتہ سال سے تسلسل کے ساتھ تھر کے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سر گرمیاں جا ری رکھی ہوئی ہیں اور وقتاً فوقتاً انہیں امدادی اشیا ء فراہم کی جا رہی ہیں اسی مو قع پر ٹرسٹ کے معاون چےئرمین محمد طاہر انصاری، انفارمیشن سیکر یٹری مشتاق الرحمن زاہد،مفتی محمد خالد،قاری روح الامین، انعام اللہ مسرور اوردیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹرسٹ کے چیئر مین نے کہا کہ تھر کے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات اب بھی بر قرار ہیں جنہیں مستقل بنیا دوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے با لخصوص پینے کا پانی اور غذائی قلت اس پر قابو پانا ہوگا انہوں نے کہا کہ الخیر ٹرسٹ نے متاثرہ خاندانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے واٹر پر وجیکٹ شروع کر دیا ہے جسکے تحت کنویں اور واٹر ٹینک تنصیب کئے جا ئینگے تاکہ پانی ذخیر ہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مخیر حضرات آگے بڑھ کر اپنے مشکل زدہ بھا ئیوں کی مشکلات کے خاتمے میں مدد کر یں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں