آسٹریلیا میں ’’سرفراز ‘‘ ہونے والے سرفراز احمد کا گھر پہنچے پر شاندار استقبال

پیر 23 مارچ 2015 14:28

آسٹریلیا میں ’’سرفراز ‘‘ ہونے والے سرفراز احمد کا گھر پہنچے پر شاندار استقبال
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں پاکستان کی جانب سے واحد سنچری سکور کر نے والے سرفراز احمد کے گھر پہنچے پر اہل خانہ اور شائقین کرکٹ کی جانب سے ان کا شاندا ر استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی کپ کی گروپ سٹیج میں سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف 49رنز کی اہم اننگز کھیلنے کے بعد وکٹوں کے پیچھے 6شکار کیے جس کے بعد آئر لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انہوں نے گزشتہ دو ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی جانب سے سنچری بنانے والے واحد بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔

میگاایونٹ میں اس شاندار کاکر دگی کا مظاہرہ کر نے کے بعد جب 27سالہ وکٹ کیپر بلے باز اپنے گھر پہنچے تو مداحوں نے انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا ۔ وکٹ کیپر کے اہل خانہ اور محلے داروں نے انکے گھر کو خوبصورتی سے سجایا تھا جبکہ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی جانب سے آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ آسٹریلیا میں ’’سرفراز ‘‘ ہونے والے سرفراز احمد کے گھر کے باہر رات گئے دیر تک جشن کا سماں رہا اور کرکٹ کے شائقین ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں