کراچی: تحریک انصاف ملک بھر میں پھیل چکی ہے، گورنر ہوتے ہوئے بھی جوڈیشل کمیشن کی حمایت کی تھی، سابق گورنر پنجاب چودھری سرور

پیر 23 مارچ 2015 13:29

کراچی: تحریک انصاف ملک بھر میں پھیل چکی ہے، گورنر ہوتے ہوئے بھی جوڈیشل کمیشن کی حمایت کی تھی، سابق گورنر پنجاب چودھری سرور

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مارچ 2015 ء) : سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں پھیل چکی ہے، سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو کامیا بی ملے گی کراچی ہمارا ووٹ بنک ہے آئندہ مستقبل میں یہاں حکومت بنا سکتے ہیں اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں ہمیں پی ٹی آئی کو مضبوط بنانا ہے آج تک کسی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا پی ٹی آئی بلوچستان کے لیے ماسٹر پلان لے کر آئے گی..

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نے گورنر ہوتے ہوئے بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کی حمایت کی تھی میں نے بہت سوچ سمجھ کر پی ٹی آئی جوائن کی ہے، جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد ہی پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں کوئی سیاسی جماعت پرفیکٹ نہیں ہوتی سیاسی بنیادوں پر جب تقرریاں ہوتی ہیں تو کوئی میرٹ ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا. عمران خان سے 3 ملاقاتیں کیں اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا.تمام ایشوز پر میری اور عمراان خان کی سوچ ملتی ہے، ن لیگ کے پاس نہ گذشتہ دور میں کوئی پروگرام تھا نہ اب ہے. چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جس نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں