کراچی میں چار روزہ رنگارنگ تفریحی بسنت میلہ اور موسیقی کی تقریبات کامیابی سے جاری

اتوار 22 مارچ 2015 17:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) کراچی میں چار روزہ رنگارنگ تفریحی بسنت میلہ اور موسیقی کی تقریبات کامیابی سے جاری ہے۔ سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ سے نو کلو میٹر دور زیرتعمیر بحریہ ٹا وٴن میں جمعہ 20مارچ سے پیر 23مارچ تک جاری اس رنگارنگ فیسٹیول کا اہتمام بی آر این ایسوسی ایٹس (بحریہ ٹاوٴن ) نے کیا ہے ۔ فیسٹیول میں جمعہ کے روز برطانوی میوزیکل بینڈردھم ڈھول بیس (آرڈی بی ) اور پپوسائیں نے ہفتہ کو عاطف اسلم اتوار کو علی عظمت، کومل رضوی، سارہ علی رضا جبکہ پیر 23مارچ کو نامور گلوکار راحت فتح علی خان اپنے فن کا کریں گے۔

بسنت ولیج میں مفت پتنگیں ، ڈھول باجے، مفت مہندی لگانے سمیت مختلف اقسام کے کھانوں کا اہتمام بھی جاری ہے ۔روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے جیتنے والے خوش نصیب افراد کوپانچ، پانچ لاکھ روپے کے نقد انعامات بھی د ئیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے فیملی میلوں میں کسی میلے میں ایسا پہلی بار ہوگا جس میں پولیس ، رینجرز اور نیوی کے بینڈز ایک ساتھ خوبصورت دھنوں پرپرفارم کریں گے ۔

چاروں دن شاندار آتش بازی کے مظاہرے ہونگے ۔ اس میلے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ چاروں دن دن چالیس منٹ کے لئے بحریہ ٹاوٴن کی خوبصورت اور پرکشش سائٹ کا رورہ ہے ۔ میلے میں شریک افراد شٹلز میں بیٹھ کر چالیس منٹ کے اس دورے سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ ہاوٴسنگ کی قانونی مشاورت اور مدد کے لئے بحریہ ٹاوٴن کے مستند ڈیلرز ہمہ وقت موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں