سٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کر دی

اتوار 22 مارچ 2015 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک نے آٹھ سو بیالیس ارب روپے فراہم کر دیئے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے مطابق سرمایہ سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کیا گیا۔ خریدے گئے بلز پر شرح منافع آٹھ فیصد سالانہ طے پائی ہے۔ سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے آٹھ سو بہتر ارب کی پیشکش فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں