کراچی پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملے کے بعد پھر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 22/03/2015 - 14:53:13 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 14:53:13 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 14:51:48 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 14:51:48 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 14:51:48 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 14:49:37 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 14:49:37 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 14:47:58 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 14:47:58 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 14:47:58 وقت اشاعت: 22/03/2015 - 14:39:22
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

کراچی پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملے کے بعد پھر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی

سرچ آپریشن کے دور ان کالعدم تنظیموں کے پانچ مبینہ دہشتگرد مارے گئے  علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) کراچی میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملے کے بعد ایک بار پھر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔کراچی پولیس نے دعویٰ کیا کہ اورنگی ٹاؤن اور منگھو پیر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ۔پولیس نے کہا کہ انھوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے ایم پی آر کالونی میں سرچ آپریشن شروع کیا اور اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔

اورنگی ٹاون کے ایس پی علی آصف کا کہنا ہے کہ پولیس سے دہشت گردوں کے مسلح مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے متعدد کلاشن کوف اور ٹی ٹی پسٹل برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی ہیں۔پولیس نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی شناخت نعمان سواتی، زاہد شاہ اور خالد خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب اورنگی کے علاقے طوری بنگش کالونی میں پولیس کے کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ۔کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج مظہر مشوانی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے علاقے کے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لینے کا سلسلہ جاری تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیاپولیس کی جوابی کارروائی میں

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

22/03/2015 - 14:49:37 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان