کراچی میں رینجرزپر حملہ کے بعددہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردی گئیں۔۔۔
مختلف علاقوں میں چھاپے اورسرچ آپریشنز، کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گرد مارے گئے،اورنگی میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزم بم بنانے میں ماسٹر تھے،بارود بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا، غیر ملکیوں سمیت 26 سے زائد افراد گرفتار
اتوار 22 مارچ 2015 11:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) کراچی پولیس نے رینجرزپر حملہ کے بعددہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردیں،شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اورسرچ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گرد مارے گئے،اورنگی میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزم بم بنانے میں ماسٹر تھے،بارود بنانے کا کارخانہ بھی پکڑا گیاجبکہ غیر ملکیوں سمیت 26 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پراورنگی ٹاوٴن کے علاقے طوری بنگش کالونی میں کارروائی کی گئی۔اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت کامران اورزبیر کے نام سے ہوئی ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔(جاری ہے)
مظہرمشوانی نے انکشاف کیا کہ ملزمان نے بارودی مواد بنانے کا کارخانہ لگا رکھا تھا۔
اس سے پہلے منگھوپیرکے علاقے غازی گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ملزمان کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ادھراورنگی ٹاوٴن پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرمومن آباد میں فرید پہاڑی نامی علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ سائٹ کے مختلف علاقوں ہارون آباد ،پرانا گولیمار،پٹھان کالونی اورپاک کالونی میں پولیس نے آپریشن کرکے غیرملکیوں سمیت کئی افراد کوحراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا۔ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقوں اتحاد ٹاوٴن اورمدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کیے گئے۔ ایس پی بلدیہ ٹاوٴن اعجاز ہاشمی کے مطابق پولیس نے کارروائی کرکے کئی غیرملکیوں سمیت26افراد کو حراست میں لے لیا ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت