کراچی، تاجرروں نے حکومت ، تحریک انصاف میں جوڈیشل کمیشن پر اتفاق کو خوش آئند قرار دیدیا،

حکومت ،پی ٹی آئی اپنے معاملات سڑکوں پرنہیں مل بیٹھ کر حل کریں اسی میں ملک وقوم کا فائدہ ہے، تاجربرادری

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) حکومت اورپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان جوڈیشل کمیشن پراتفاق کو دھرنوں سے تنگ تاجروں نے خوش آئند قراردیا ہے۔خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تاجری برادی نے کہاہے کہ سیاسی کشیدگی کم ہونے سے کاروبارکرنا آسان ہوگا،حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان سیاسی کشیدگی نے سب سے زیادہ شہراقتدار کو پریشانی سے دوچار کیے رکھا۔

(جاری ہے)

شہر کے بڑے مراکزدھرنوں کے باعث کئی کئی روز تک بند رہے،لیکن آخرکارحکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان جوڈیشل کمیشن کا معاملے پر اتفاق کرلیا گیاہے۔جو خوش آئندہے۔ تاجروں نے کہاکہ یہ فیصلے بہت پہلے ہوجانے چاہیے تھے تاکہ انہیں لاکھوں روپے کا نقصان نہ ہوتا ، تاجروں نے تحریک انصاف کی بدلتی سیاسی صورتحال کو ملکی معیشت اوراپنے کاروبار کیلئے بھی بہتر قرار دیا ہے۔تاجروں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت اورپی ٹی آئی اپنے معاملات سڑکوں پرنہیں مل بیٹھ کر حل کریں اسی میں ملک وقوم کا فائدہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں