گلشن اقبال دھماکا ،کڑیاں برھانی مسجد دھماکے سے ملتی ہیں ،ڈی آئی جی ایسٹ،

گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی ہے،جسے دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا،منیرشیخ ، ایسٹ زون پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 15 ملزمان اور29 مشکوک افراد کو گرفتارکیا ، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمدہواہے، ایس ایس پی ایسٹ

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) ڈی آئی جی ایسٹ زون منیراحمد شیخ نے کہا ہے کہ گلشن اقبال میں اسکول پر دستی بم حملے کی کڑیاں برہانی مسجد دھماکے سے ملتی ہیں۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گلشن اقبال کے نجی اسکولوں پرہونے والے دستی بم حملوں کی کڑیاں برہانی مسجد دھماکے سے ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی ہے،جسے دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا،اسلحہ میں کلاشنکوف،ڈبل ٹوتھری رائفل،دوعدٹرپل ٹورائفلزاور آٹھ ایم ایم آٹومیٹک رائفل سمیت دوسوباسٹھ ایس ایم جی روانڈزاورسیون ایم ایم کے دوسوراونڈز شامل ہیں۔

ایس ایس پی پیرایسٹ پیرمحمد شاہ نے کہا کہ ایسٹ زون پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 15 ملزمان اور29 مشکوک افراد کو گرفتارکیا ہے،ملزمان اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگروارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں