دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو اس کی شدید مذمت کرتے ہیں کراچی ہو یا خیبر پختونخواہ اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سینیٹر شاہی سید

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کے حیدرآباد کے تحت باچا خان چوک پر جلسہ عام منعقد ہوا ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے سینیٹر شاہی سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو اس کی شدید مذمت کرتے ہیں کراچی ہو یا خیبر پختونخواہ اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

نارتھ نا ظم آباد میں رینجرز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، دہشت گرد چاہے داڑھی والا ہو یا بغیر داڑھی والا دونوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے ، آج کے جلسہ عام سے ایک مرتبہ پھر اعلان کرتا ہوں کہ ANP میں کوئی مسلح ونگ نہیں ہے ، ۔سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ ہم عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں کسی کا حق چھیننا نہیں چاہتے اپنا آئینی حق مانگتے ہیں ، پختون خود کو سندھ میں لاوارث نہ سمجھیں دوسپر پاورز کی جنگ میں پختون دھرتی کو جہنم بنا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خدارا پختون دھرتی کو امن کی آمادگاہ بنایا جائے ، پختونوں کو تباہ کرنے والے آج کراچی میں جرگے کے نام پر پختونوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں ، کراچی آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اسے جاری رکھتے کی حمایت کرتے ہیں صرف آپریشن ہی کراچی کے مسئلے کا حل نہیں ہے کراچی کی بد امنی کا مسئلہ سپریم کورٹ کراچی بد امنی کا فیصلہ ہے ، اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اگر ہمارا کوئی کارکن درکار ہے تو ہمارے ادارے میں بتائیں خود انہیں حوالے کریں گے ۔

اس موقع پر مرکزی نائب صدر لالہ اورنگزیب یوسف زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتفاق سے ہی درپیش مسائل کا حل ممکن ہے ،ہم سب کو ANP کے سرخ جھنڈے تلے جمع ہونا پڑے گا ، عظیم الشان جلسہ عام پر تمام کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ اس موقع پر صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید اور مرکزی نائب صدر لالہ اورنگزیب کو روایتی پختون ثقافتی پگڑیاں بھی پہنائی گئی ،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ANP خدائی خدمت گار تحریک کا تسلسل ہے ، ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ، ANP ملک میں رہنے والی تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے ، کسی صورت سندھ کی تقسیم کو قبول نہیں کریں گے ، اسلام کے نام پر اسلام آباد جانے والے ہی پختون دھرتی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ۔

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات حمید اللہ خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف نے کسی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی ، ANP کا کارکنان کوکسی طور خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا ، کراچی کے امن کے لئے ہمارے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید کی کوشش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔صوبائی سینئر نائب صدر شاہی علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ANP کراچی میں بھی سیاسی حقیقت ہے اور حیدرآباد میں بھی، نادرا پختونوں کے حوالے اپنا طرز عمل درست کریں ، سازشی عناصر پہلے بھی ناکام ہوئے تھے آئندہ بھی ناکام ہوں گے ، حیدرآباد شہر میں امن قائم کرنے پر پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم کسی صورت تیسرے درجے کے شہری بننا قبول نہیں کریں گے شہر میں پختونوں کے لئے قومی شناختی کارڈ کا حصول آسان بنایا جائے ، رات کے اندھیرے میں پختونوں کی چادر چار دیواری کا تقدس کی پامالی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

آخر میں صدر جلسہ اور ANP کے ضلعی صدر جاوید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جلسہ عام پر تمام تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پختونوں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اس موقع پر ضلع حیدر آباد کے سیکریٹری اطلاعات ماجد خان ،کمال خان ، سلیمان خیل نے بھی خطاب کیا ،جلسہ عام کی نظامت کے فرائض محمد امین نے سر انجام دیے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں