کراچی کی مکمل روشنیاں بحال کرکے ہی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ،ثروت اعجاز قادری،

کراچی کولسانیت ،مذہبی شر پسندی اور لینڈ مافیا جیسی لعنت سے چھٹکارا دلانا ہوگا،سربراہ سنی تحریک

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ کراچی میں جاری آپریشن عسکری ونگز ،اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیابی کے حدف تک جاری رہنا چاہیے ،کالعدم اور نام بدل کر کام کرنیوالی جماعتوں اور عسکری ونگز کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن منطقی انجام تک لیجانا ہوگا ،کراچی کی مکمل روشنیاں بحال کرکے ہی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ،دھونس دھمکیوں اور سیاسی بلیک میلنگ کا دور ختم ہوگیا جس نے جیسا بویا ویسا کاٹنا ہوگا،کراچی میں رینجرز کی موبائل پر خود کش حملہ آپریشن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا ،شہید رینجرز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ملکی سلامتی ،بقاء وخوشحالی کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور روانگی سے قبل مرکز اہلسنت خیبر پختونخوا کے صدر انعام اللہ قادری کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کی کامیابی میں ملکی سلامتی عوام کی جان ومال کے تحفظ کا رازپوشیدہ ہے ،دہشتگردی کے خلاف ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کا سہر ا پاک افواج کو جاتا ہے ،انشاء اللہ جلد ملک میں مستقل بنیادوں امن قائم ہوگا،انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی سے نجات چاہتی ہے ،رینجرز کی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارکردگی مثالی ہے، قوم با شعور ہے عدلیہ و میڈیا اپنی خود مختاری اور اختیارات کو دہشتگردی کے خلاف استعمال کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پا کستان کے عوام کو مذہبی انتہا ء پسندی اور دہشتگردی سے نجات دلانا ہوگی ،کراچی کولسانیت ،مذہبی شر پسندی اور لینڈ مافیا جیسی لعنت سے چھٹکارا دلانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ دہشتگرد رینجرز اور مزہبی عبادتگاہوں پر حملے کرکے عوام کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ،پاکستان کو آگے لیجانے اور ملک کی سلامتی کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ لازم ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ،آئین و قانون کی بالادستی میں ہی دہشتگردی کا خاتمہ پوشیدہ ہے ،جرائم پیشہ ،لینڈ مافیا،ٹارگٹ کلرز ،بھتہ خوروں کے خلاف قانون کاشکنجہ مضبوط کرکے ہی لاقانونیت کا خاتمہ ممکن ہے ،کراچی کو جرم سے پاک کرنے کے نیک مشن میں پاکستان سنی تھریک ہراول دستے کا کردار ادا کریگی ،کراچی کے عوام میں خوف کی فضاء کو ختم کرنے کیلئے علاقائی سطح پر سمینار منعقد کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں