ستمبر 2013میں شروع ہونیوالا کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے،ڈی آئی جی ایسٹ

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ستمبر 2013میں شروع ہونے والا کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔قومی سلامتی کے اداروں کی اطلاع پر چھاپہ مارکر تعلیمی اداروں کی بسوں میں لوٹ مار کرنے والے15ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کوایس ایس پی ایسٹ کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ۔

اس موقع پر ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ ارو زون کے دیگر اعلی افسران موجود تھے ۔ڈی آئی جی منیر احمد شیخ نے کہا کہ گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرکے اقبال وسیم باغ کے پاس جامعہ کراچی اور بحریہ کالج کی بس میں سوار طالبات سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز ،نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہونے والے ملزم فہیم ولد شبیر احمد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم علی محمد گوٹھ بلال کالونی کورنگی کا رہائشی ہے ۔جبکہ ملزم کی اطلاع پر محمد حنان ولد محمد مجید کو گرفتار کیا گیا ۔ملزم نے دوران تفتیش لین دین کے تنازعے پر دو افراد حاجی زمان اور سلطان خان کو قتل کیا تھا ۔جبکہ شاہراہ فیصل تھانے کی حدود سے 20سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان عبدالرحمن ولد اورنگزیب ،یاسر حسین ولد عامر ،رمیز خان عرف چھوٹا ولد رزاق کو گرفتار کرلیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ نیو ٹاوٴن پولیس نے ایک کارروائی میں اسٹریٹر کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم شاہد ولد امید علی اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان نژاد اسد اللہ ولد عبداللہ کو گرفتار کیا ہے ۔گلستان جوہر پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں دو افراد غلام سخی ولد اسحاق اور عابد علی ولد نور محمد کو گرفتار کرلیا ۔

تھانہ فیروز آباد نے کارروائی کرکے 6ملزمان محمد اقبال ولد نور محمد ،فیصل ولد عبدالرحیم ،محمد کامران ولد ریاست ،محمد ذیشان ولد عمران ،شاہ رخ ولد سیف الدین اور وسیم ولد امداد کو گرفتار کرلیا ۔قومی سلامتی اداروں کی نشاندہی پر ملزمان کے قبضے سے گلشن اقبال گیلانی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ایک کلاشنکوف ،ایک رائفل ،2ٹرپل ٹو رائفلز ،ایک 8ایم ایم رائفل ،34تیس بور کی گولیاں اور سیون ایم ایم کی 199گولیوں سمیت گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں