سندھ : جقسم کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاون ہڑتال

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:14

سندھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء) : جقسم رہنماؤں مقصود قریشی اور سلمان ودھو کے قاتلوں کے عدم گرفتاری ہر جقسم کی اپیل پر صوبے کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے جن میں لاڑکانہ، کشمور، خیر پور ، نواب شاہ ، سکھر اور پڈ عیدن سمیت قریبی علاقے شامل ہیں ، ہڑتال کے باعث مذکورہ علاقوں میں کاروباری اور تجارتی مراکز سمت پٹرول پپمپ بھی بند رکھےگئے ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک کا تسلسل بھی کم ہے، جبکہ امن و امان کے لیے پولیس علاقوں کا گشت جر رہی ہے. یاد رہے کہ ایک سال قبل نو شہرو فیروز کے علاقے بھریا کے قریب جقسم رہنماؤں سلمان ودھو اور منصور قریشی کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں جلا دی گئی تھیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں