کراچی، خودکش حملے میں شہید دو رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 21/03/2015 - 11:25:34 وقت اشاعت: 21/03/2015 - 11:25:34 وقت اشاعت: 21/03/2015 - 11:25:34 وقت اشاعت: 21/03/2015 - 11:13:23 وقت اشاعت: 21/03/2015 - 11:09:02 وقت اشاعت: 21/03/2015 - 11:09:02 وقت اشاعت: 21/03/2015 - 11:08:34 وقت اشاعت: 21/03/2015 - 10:58:30
پچھلی خبریں -

کراچی

کراچی، خودکش حملے میں شہید دو رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2015ء)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے دو رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بھی شرکت کی۔ شہر قائد میں دہشت گردوں کے خود کش حملے میں شہید ہونے والے دو رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ آج صبح سپر ہائی وے پر ادا کر دی گئی ۔

نماز جنازہ میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور دیگر اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کور کمانڈر نوید لیفٹیننٹ جنرل مختار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی ۔ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ، کراچی میں ہر صورت امن بحال کریں گے ، دہشت گردی ختم کرنے کا مشن پورا کریں گے۔

21/03/2015 - 11:09:02 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان