کراچی کے مختلف علاقوں میں بھارتی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، غیر قانونی طور پر مقیم 14 بھارتی شہری گرفتار

جمعہ 20 مارچ 2015 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ 14 بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کو پولیس نے کریم آباد، لیاقت آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 14 بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار شدگان نے غیر قانونی طور پر پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے تھے۔ پولیس کے مطابق بھارتی شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں