ڈاکٹر محمد فیاض کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اہل سنت والجماعت کے تحت احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 20 مارچ 2015 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)ڈاکٹر محمد فیاض شہید کراچی میں امن کے لئے کوشاں رہا کرتے تھے ڈاکٹر محمد فیاض نے ہمیشہ امن کا درس دیا چار سگھے بھائیوں کے جنازے اٹھا کر بھی کراچی کے امن کی خاطر انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا شہر کراچی کی روشنیاں بحال کرانے کے لئے ان کی کوششیں اداروں سے ڈھکی چھپی نہیں ڈاکٹر محمد فیاض شہید کراچی میں امن دیکھنا چاہتے تھے لیکن انہیں امن دشمنوں نے سولہ روز قبل دہشت گردی کا نشانہ بنا کران کے ساتھی عارف سمیت شہید کردیا تھا افسوس کہ پیمبر امن ڈاکٹر فیاض کے قاتل سولہ دن گزر جانے کے بعد بھی آزاد ہیں ہم نے پہلے بھی کہا ڈاکٹر فیاض کے قتل میں سیاسی جماعت کا فرقہ پرست لیڈر ملوث ہے اس کو شامل تفتیش کیا جائے ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے صوبائی رہنماء علامہ تاج محمد حنفی ،علامہ رب نواز حنفی سنی علماء کونسل کے مولانا عادل عمرسنی ایکشن کمیٹی کے مولانا حسنین معاویہ مجلس وحدت المومنین کے مولانا ابو امامہ اہل سنت الائنس کے ڈاکٹر معاویہ حیدر اور دیگر نے رہنماء اہل سنت والجماعت ڈاکٹر محمد فیاض اور عارف شہید سمیت ہزاروں شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مرکز اہل سنت جامع مسجد صدیق اکبر  کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیاض شہید کے قاتل نامعلوم نہیں بلکہ معلوم ہیں سی سی ٹی فوٹیج آجانے کے باوجود قاتلوں کا سراغ نہ ملنا حیران کن ہے ،کراچی کے رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لئے جانے کے بعد ڈاکٹر فیاض کو قتل کردیا گیا اور اب یہی رویہ سندھ کے رہنماؤں کے ساتھ اپنایا جارہا ہے اگر اب کوئی نقصان ہو اتو ذمہ دار براہ راست حکومت ہوگی ہم پر امن تھے پر امن ہیں اور رہیں گے لیکن احتجاج ہمارا حق ہے پر امن احتجاج کے باجود قتل گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج کو صوبائی سطح پر پھیلا دیں گے ڈاکٹر فیاض شہر کراچی کو پر امن دیکھنا چاہتے تھے کراچی کے امن کی خاطر کئے جانے والے کراچی آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں پاکستان چوک پر بوہری عبادت خانہ پر ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں