یوم پاکستان شو ٹنگ بال ٹورنامنٹ23 مارچ کو کھیلاجائیگا، غلام محمد خان

جمعہ 20 مارچ 2015 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسو سی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے اعلان کیا ہے کہ یوم پاکستان ایک روزہ سوٹنگ بال ٹورنامنٹ واحد شوٹنگ بال کلب کورنگی پر 23 مارچ کو صبح 9 بجے شروع ہوگا اور شام 6 بجے تک مقابلے جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں جن میں ڈرگ شوٹرز، واحد شوٹرز ، غازی شوٹرز ، داتاشوٹرز، اسٹیل ٹاؤ ن شوٹرز،لمجید شوٹنگ بال کلب،کرپیکرشوٹنگ بال کلب ، اور حضرت بلال شوٹنگ بال کلب شامل ہیں حصہ لیں کی ، تمام ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈراز کے ڈی ایس بی اے کے سیکریٹری اجمل یا اعجاز الدین قریشی سے ہفتہ 22 مارچ کو حاصل کرلیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں