حکومت اور قوم متحد ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک بھرپور کارروائی جاری رہے گی، گورنر سندھ

جمعہ 20 مارچ 2015 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ۔ انہوں نے دہشت گرد حملے میں رینجرز اہلکاروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کا ر لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت اور قوم متحد ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک بھرپور کارروائی جاری رہے گی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے یہی وجہ ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد چھپ کر حملہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو قوم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کامیابی کیلئے دعا گو ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مخصوص ایجنڈے کے لئے معصوم انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں انسانیت کے قاتل کسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں