پورٹ قاسم اتھارٹی میں فوری طور پر ریفرنڈم کروایا جائے،پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل

جمعہ 20 مارچ 2015 21:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں فوری طور پر ریفرنڈم کروایا جائے۔ ریفرنڈم کی تاریخ کے اعلان کے بعد روکنا اتھارٹی کے مزدوروں کے ساتھ زیادتی ہے وہ آج یہاں پورٹ محمد بن قاسم اتھارٹی پیپلز لیبر یونین کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے یونین کے صدر نور محمد جلبانی کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ پورٹ محمد بن قاسم اتھارٹی ایک اہم قومی ادارہ ہے جو ملکی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے یہاں کافی عرصے سے ریفرنڈم کے انعقاد کو روکا جارہا ہے تاکہ محنت کشوں کے حقوق کو غضب کیا جاسکے یہ مزدوروں کا قانونی حق ہے کہ وہ اپنی اجتماعی سودا کار ایجنٹ یونین کو منتخب کریں تاکہ ان کے حقوق مل سکیں انہوں نے یونین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے، پورٹ قاسم کی نجکاری کے منصوبے کی بھی سخت مذمت کی اور کہا کہ موجودہ حکومت پورٹ قاسم جیسے حساس قومی ادارے کو اپنے من پسند سرمایہ داروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی سخت مزاحمت کی جائے گی ۔ قبل ازیں پیپلز لیبر بیورو یونین کے صدر نور محمد جلبانی نے بتایا کہ ایک نام نہاد یونین نے کورٹ کو گمراہ کر کے ریفرنڈم کے خلاف حکم امتناع حاصل کر لیا ہے جو سراسر محنت کشوں کے خلاف سازش ہے گزشتہ کئی سالوں سے ریفرنڈم کے انعقاد کو روکا جارہا ہے جو مزدوروں کا حق ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں