یو رپی ممالک سمیت چا ئنا اور انڈیا سنجیدگی سے اس مارکیٹ میں صنعتی ، تجا رتی اور کا روباری سطح پر سر گرم ہیں ، پاکستا ن کو بھی آگے آنا چاہئے، میاں ادریس

جمعہ 20 مارچ 2015 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) افریقہ ایک بڑ ی ما رکیٹ ہے اور یو رپی ممالک سمیت چا ئنا اور انڈیا سنجیدگی سے اس مارکیٹ میں صنعتی ، تجا رتی اور کا روباری سطح پر سر گرم ہیں ۔ پاکستا ن کو بھی آگے آنا چا ئیے اور اس ما رکیٹ سے جا رحانہ مارکیٹنگ سر مایہ کا ری اور جو ائنٹ ونیچر کے ذریعے فا ئدہ اٹھا ئے ۔ان خیا لات کا اظہار نائیجریا کے لیے تعینا ت پا کستانی سفیر ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل آغا عمر فاروق نے فیڈریشن آف پاکستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر میاں محمد ادریس کے ساتھ ملا قات میں کہی۔

اس ملا قات میں TDAPکے چیف ایگز یکٹو ایس ایم منیر ، اشتیا ق بیگ ، عبدالسمیع خا ن ، سلیم شیخ اور نا ھید مسعود نے بھی شر کت کی ۔ میاں ادریس نے بتا یا کہ نا ئیجریا افریقہ میں تیز ی سے ابھر تی ہو ئی بڑ ی معیشت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ با وجو د اس حقیقت کے کہ نائیجر یا میں امن وامان کی صورتحا ل اچھی نہیں اور کر پشن کا لیو ل بھی اونچا ہے لیکن پھر بھی یو رپی ممالک خصو صاًجر منی ، انڈیا اور چا ئنا کے نائیجر یا کے ساتھ مضبو ط تجا رتی تعلقا ت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی انہی خطو ط پر نائیجر یا کے ساتھ تجا رت بڑھانی چا ئیے ۔ اور بز نس کمیونٹی اپنے آپ کو محفو ظ کر نے کے لیے وہا ں کی لو کل بنکنگ کے ذریعے کا م نہ کر یں بلکہ انٹر نیشنل بنکنگ چینل کو استعمال کریں ۔ انہوں نے تجو یز دی کہ نائیجریا میں فر ٹیلا ئیزر سیکٹر میں پاکستانی سر مایہ کا ری کر سکتے ہیں اور اسکے ذریعے پو رے افر یقہ کی مارکیٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔

اسکے علاوہ پاکستانی فارما سو ٹیکل ، مو ٹر سائیکل ، رکشہ ، کٹلری ، پلا سٹک ، سر جیکل ، سپورٹس اور ٹیکسٹائل کی نائیجریا میں بڑ ی مانگ ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ وہ نائیجریا میں پاکستانی مصنو عات متعارف کر نے کے لیے ایمبسی میں ڈسپلے سینٹر کے لیے جگہ مخصو ص کر ینگے ۔کیو نکہ یہ پاکستا ن اور نائیجریا کے در میان تجا رت کے فروغ میں پہلا قد م ہے ۔ میاں ادریس نے پاکستان اور نائیجریا کے در میان باہمی تجا رت کے فروغ کے سلسلے میں آغا عمر فاروق کی کو ششو ں کو سراہا اور فیڈریشن چیمبر کی مکمل تعاون کی یقین دھانی بھی کرائی ۔ اور کہا کہ ایمبسی کی مشاورت سے ایک تجا رتی وفد بھی نائیجریا بھجیں گے اور پاکستان کی سنگل کنٹر ی تجا رتی نمائش بھی منعقد کر ینگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں